مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری

Jan 09, 2024 | 15:33:PM
مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) تحریک انصاف  کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ نے جعل سازی کے مقدمے میں اینٹی کرپشن کی درخواست پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے،واضح رہے کہ مونس الہٰی اس وقت ملک میں موجود نہیں ہیں اور گزشتہ سال ان کو وطن واپس لانے کے لیے قانونی عمل کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔

 وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ سال مونس الہٰی کو واپس لانے کے لیے نگراں وفاقی حکومت کا انٹرپول سے رابطہ ہوا تھا اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے انٹرپول حکام سے رابطے کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:  چھٹیوں میں اضافہ،تعلیمی ادارے پھر بند  ہو گئے

ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق مونس الہٰی کے خلاف تمام مقدمات کی تفصیل انٹرپول حکام سے شیئر کی گئی تھیں اور گرفتاری کیلئے ریڈ نوٹس جاری کرانے کا عمل شروع ہوگیا تھا۔