کراچی جانے والی بس کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 10 شدید زخمی

Jan 09, 2024 | 09:02:AM
لسبیلہ میں مسافر بس کو حادثہ پیش آ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کراچی جاتے ہوئے لسبیلہ کے علاقے کراڑو کے مقام پر مسافر بس کا افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے, جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق حادثے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 افراد شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  دادو؛ مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 جاں بحق

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا  ہے۔جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کی جانب سے جائے حادثہ کا جائزہ لینے کے بعد تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔