دادو؛ مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 جاں بحق

Jan 09, 2024 | 00:25:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کامران کورائی)دادو میں واہی پاندھی کے کہیر تھر کے پہاڑی علاقے میں مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 مزدور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق کوسٹر میں تیل و گیس کمپنی کے مزدور سوار تھے کہ اچانک حادثہ پیش آ گیا،قریبی ہسپتال ٹنڈو رحیم میں ڈاکٹر کی غیر موجودگی پرزخمیوں کو تعلقہ ہسپتال جوہی منتقل کیا جارہا ہے،تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کے باعث امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: