گوگل کے مقابلے میں دوسرا بڑا سرچ انجن سامنے آگیا

Jan 09, 2023 | 16:20:PM
فائل فوٹو
کیپشن: گوگل کے مقابلے میں دوسرا بڑا سرچ انجن سامنے آگیا
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انٹرنیٹ کی دنیا گذشتہ کئی ہفتوں سے ایک نئے بخار میں مبتلا ہے۔ پہلے اوپن اے آئی نامی کمپنی نے چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) کے نام سے اپنا چیٹ باٹ پیش کیا جو نہ صرف آپ کے سوالات کا جواب دے سکتا ہے بلکہ آپ کو مضامین، درخواستیں، کاروباری خطوط اور حتیٰ کہ شعر بھی لکھ کر دینے کی قابلیت رکھتا ہے۔ اب You.com k کی جانب سے اسی طرز کے چیٹ باٹ کی  نئی ایپ نے طوفان مچا دیا۔

حالیہ دنوں اپنی نیوز فیڈ میں یو ڈاٹ کام کے کئی لنکس نیوز فیڈ میں نظر آتے ہیں۔یو ڈاٹ کام کا آغاز حال ہی میں نہیں ہوابلکہ نیا سرچ انجن نومبر 2021 میں لانچ کیا گیا تھا یعنی اب سے 13 ماہ قبل لیکن یو ڈاٹ کام کے صارفین اب اسے ذیادہ شیئر کر رہے ہیں۔ جب چیٹ جی پی ٹی کی منظر عام پر آئی اور اس کے تحریر کردہ مضامین لوگوں کو حیران کرنے لگے تو یو ڈاٹ کام نے اپنے سرچ انجن میں چیٹ کا فیچر شامل کر دیا۔ یہ چیٹ فیچر چیٹ جی پی ٹی کے چیٹ  جیسا ہی ہے۔ یعنی آپ اسے کوئی مضمون، نظم یا کہانی لکھنے کے لیے کہہ سکتے ہیں۔ یہ کمپیوٹر کے سادہ فنکشن بھی لکھ کر دے سکتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی، یوچیٹ اور گوگل میں فرق
یو ڈاٹ کام کے چیٹ باٹ میں تقریباً وہ تمام صلاحیتیں ہیں جو اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی میں ہیں۔ البتہ اسے یو چاٹ کا نام دیا گیا ہے۔

دونوں ہی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو استعمال کرتے ہوئے صارفین کو ان کے سوالات کا جواب فراہم کرتے ہیں۔ تاہم گوگل بھی اپنے نتائج دکھانے کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس پر بہت زیادہ انحصار کرتا ہے۔گوگل اور دنوں چیٹ باٹ میں فرق یہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی اور یوچیٹ ایک نیا لینگویج ماڈل استعمال کرتے ہیں جو گوگل سے مختلف ہے۔

گوگل پر جب آپ کچھ سرچ کرتے ہیں تو سرچ انجن آپ کی سرچ کے جواب میں بہت سی ویب سائٹس کے لنکس فراہم کرتا ہے۔ بعض اوقات گوگل سمجھتا ہے کہ آپ کے سوال کے جواب کسی ویب سائٹ پر موجود ہے تو اس ویب سائٹ کے متعلقہ صفحے سے عبارت بھی ہائی لائٹ کر کے دکھا دیتا ہے۔ گوگل کے نتائج دیکھ کر آپ خود طے کرتے ہیں کہ آپ کے سوال کا کیا جواب ہے۔ یعنی آپ اپنے لیے جواب خود ترتیب دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل سرچ انجن کے مقابلےمیں نئی ٹیکنالوجی متعارف

دوسری جانب چیٹ جی پی ٹی اور یوچیٹ دونوں ہی آپ کے سوال کا جواب ڈھونڈ کر اپنی طرف سے ایک مفصل جواب تیار کرکے پیش کرتے ہیں۔ ان دونوں چیٹ باٹس کا انحصار بھی انٹرنیٹ پر موجود پہلے سے معلومات پر ہے۔ لیکن یہ تحریری شکل میں ایک باقاعدہ جواب ہوتا ہے۔

یو چیٹ اور چیٹ جی پی ٹی میں سے بہتر کون؟

دونوں ہی چیٹ باٹ مصنوعی ذہانت اور ڈیپ لرننگ پر مبنی ہیں۔ انہیں پہلے سے موجود ڈیٹا پر ٹریننگ دی گئی۔ لیکن چیٹ جی پی ٹی کی ٹریننگ 2021 میں ختم ہوگئی۔ یعنی اس کے بعد کی معلومات اس میں نہیں۔ جب کہ یو چیٹ انٹرنیٹ سے منسلک ہے اور اس کی معلومات تازہ ترین ہیں۔تاہم دونوں کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان کے جوابات پر زیادہ انحصار نہ کریں۔

چیٹ جی پی ٹی کی مصلحت پسندی
یوچیٹ کے مقابلے میں چیٹ جی پی ٹی زیادہ سمجھدار اور مصلحت پسند پایا گیا ہے۔ ماہرین کا کہناہے کہ چیٹ جی پی ٹی سے متنازعہ بات نکلوانا بہت مشکل ہے۔ یہ متنازعہ سوالات کے جواب گھما پھرا کر دیتا ہے۔ دوسری جانب یوچیٹ متنازعہ سوالات کے سیدھے جواب دینے کی کوشش کرتا ہے۔

یو ڈاٹ کام سرچ انجن میں کیا ہے
یو چیٹ کے اضافی فیچر کے سو یو ڈاٹ کام ایک عام سرچ انجن جیسا ہی ہے۔ یہ بھی گوگل کے طرح آپ کو نتائج کے لنکس فراہم کرتا ہے۔ البتہ اس کا ایک فیچر گوگل سے الگ ہے۔

گوگل اپنے صارفین سے متعلق ڈیٹا جمع کرتا ہے اور اس ڈیٹا کی بنیاد پر لوگوں کو اشتہارات دکھائے جاتے ہیں۔ یو ڈاٹ کام کا دعویٰ ہے کہ وہ صارفین کی ذاتی معلومات جمع نہیں کرتا اور لوگوں کی پرائیوسی کو ترجیح دیتا ہے۔