پسند کی شادی کر رہا ہوں،دلہن میری بہترین دوست رہی ہے، شان مسعود

Jan 09, 2023 | 00:17:AM
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔
کیپشن: شان مسعود، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر شان مسعود 21 جنوری کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے،قومی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔
شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوں کہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر تعلیم مراد راس کا آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان
انہوں نے کہا کہ 33سال بعد اس بات کا احساس ہوا کہ کھیل سے باہر بھی زندگی بڑی اہم ہوتی ہے ،ایک فیملی ہونی چاہیے۔ شان مسعود نے کہا کہ خوشی ہے کہ وہ سرکل سے باہر دوسری فیملی میں جاکر شادی کر رہے ہیں، شان مسعود نے بتایا کہ انہوں نے شیروانی کا ٹرائیل دے دیا ہے اور طویل بحث کے بعد یہ طے ہوا کہ وہ نکاح والے دن شیروانی تو زیب تن کریں گے لیکن قلہ نہیں پہنیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ سکول ایجوکیشن کا سردی کی چھٹیوں میں اضافے سے متعلق اہم اعلان