وزیر تعلیم مراد راس کا آج تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان 

Jan 08, 2023 | 20:40:PM
سردیوں کی چھٹیاں ختم، صبح، پنجاب، تمام تعلیمی ادارے، کھل،
کیپشن: مراد راس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سردیوں کی چھٹیاں ختم ،آج سے پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے کھل جائیں گے ۔
وزیر تعلیم مراد راس نے تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے آج  سکول کھلنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ،ان کاکہناہے کہ آج  سے تمام ادارے میں تعلیمی سرگرمیاں معمول کی مطابق شروع کی جائیں گی۔

قبل ازیں محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے لاہورسمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی افواہوں کو مسترد کردیا تھا۔

محکمہ سکولز کا کہنا ہے کہ چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، افواہوں کومسترد کرتے ہوئے 9 جنوری سے سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سرکاری و نجی سکولز کی چھٹیوں میں اضافہ نہیں ہوگا، پیر سے سکولز میں کلاسز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا غیاث الدین دوبارہ مسلم لیگ ن میں شامل