برسوں بعد پولیس کی ہزاروں آسامیوں کا اعلان۔۔نوجوان تیاری پکڑ لیں

Jan 09, 2022 | 19:53:PM
 سندھ ۔پولیس۔بھرتیاں۔لیڈی ۔سپیشل فورس۔ڈومیسائل
کیپشن: نوجوان پولیس میں بھرتی ہو نے کیلئے ٹیسٹ دے رہے ہیں (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)پولیس کی جانب سے طویل عرصے بعد بڑے پیمانے پر بھرتیاں کرنے کا فیصلہ ،10 ہزار سے زائد مرد و خواتین کو بھرتی کیاجائے گا،جن میں بڑا حصہ کراچی شہر کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں پر مشتمل ہوگا۔
سندھ پولیس ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے مختلف شعبوں میں معذور افراد، مخنث افراد اور اقلیتوں کے لیے بھی نشستیں مختص کی ہیں، عہدے دار کے مطابق سندھ پولیس نے 10 ہزار 490 بھرتیوں کا اعلان کیا ہے جن میں سے 6 ہزار 655 آسامیاں صرف کراچی کےلئے ہیں۔سندھ پولیس کو بھرتیوں سے متعلق درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جنہیں بیسک پے اسکیل 5 (بی پی ایس 5)کے تحت بھرتی کیا جائے گا۔سندھ پولیس کی جانب سے کراچی پولیس فورس کے اعلان کردہ منصوبے کے مطابق سندھ پولیس کراچی کے تمام اضلاع جنوبی، غربی، وسطی، سینٹرل، ایسٹ، کیماڑی، ملیر، سٹی اور کورنگی سے 6 ہزار 655 نوجوانوں کو بھرتی کیاجائے گا۔8 اضلاع کے لئے باقاعدہ تقرر کے علاوہ، پولیس نے ہیلتھ کیئر، ڈرائیورز، ماونٹڈ پولیس، بینڈ اسٹاف اور اسپیشل فورس کی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔سندھ پولیس کے عہدے دار کے مطابق کراچی کے لئے زیادہ بھرتیاں بی پی ایس 5 کے پولیس کانسٹیبل کےلئے کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ کراچی کے لئے 6 ہزار 655 آسامیوں میں کانسٹیبلز کی 4 ہزار 878 آسامیاں ہیں جبکہ ایک ہزار 104 آسامیاں کراچی وسطی کا ڈومیسائل رکھنے والے نوجوانوں کے لئے ہیں۔اسی طرح ضلع سٹی کے لئے 770، ضلع شرقی کے لئے 635، ضلع غربی کے لئے 631، ضلع ملیر کے لئے 478، ضلع کورنگی کے لئے 442، ضلع جنوبی کے لئے 415 اور ضلع کیماڑی کے لئے 330 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایاکہ سندھ پولیس نے ایک ہزار 777 ڈرائیورز کے لئے بھی درخواستیں طلب کی ہیں جنہیں بی پی ایس 5 میں بھرتی کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں 935 لیڈی پولیس کاسٹیبلز کے لئے بھی آسامیں جاری کی گئیں ہیں جبکہ سندھ پولیس کی اسپیشل فورس کے لئے بھی کل 2 ہزار 900 کانسٹیبل بھرتی کئے جائیں گے۔سندھ حکومت نے رواں مالی سال امن و امان کے حوالے سے مختص بجٹ میں 6 ارب کا اضافہ کرکے اسے 119 ارب 97 کروڑ روپے کردیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال یہ بجٹ 113 ارب 80 کروڑ روپے کا تھا۔بجٹ میں اس اضافے کا مقصد صوبے میں ڈی این اے ٹیسٹ جیسی جدید سہولیات متعارف کروانے اور گاڑیاں اور ہتھیار خریدنے کے ساتھ ساتھ نئی بھرتیاں کرنا بھی تھا۔رابطہ کرنے پر سٹی پولیس حکام نے تصدیق کی کہ یہ کراچی میں طویل عرصے کے بعد چلنے والی نہ صرف پہلی بڑی بھرتی مہم ہے بلکہ یہ اس حوالے سے منفرد بھی ہے کہ اس میں معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے مخصوص مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔کراچی پولیس کی ترجمان ڈاکٹر شازیہ جہاں کے مطابق یہ پہلی بار ہوا ہے کہ سندھ اور کراچی پولیس میں بھرتی کے لئے پولیس اسپتال اور دیگر مختلف شعبوں میں اتنی بڑی تعداد میں آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اسی طرح، اس بار مختلف شعبوں جیسے ماﺅنٹڈ پولیس، بینڈ اسٹاف اور اسپیشل پروٹیکشن فورس میں نئی بھرتیاں کی جائیں گی، حکومت کی ایک متعین پالیسی کے تحت، پولیس نے معذور افراد، مخنث افراد، اقلیتوں اور خواتین کے لئے بھی کوٹہ مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔مری: ریسکیو آپریشن جاری۔۔۔ برف میں دھنسی بچی کی ویڈیونے سب کو رلا دیا