مری: ریسکیو آپریشن جاری۔۔۔ برف میں دھنسی زندہ بچی کی ویڈیونے سب کو رلا دیا

Jan 09, 2022 | 19:40:PM
برف میں دھنسی، بچی، زندہ نکالا گیا
کیپشن: مری، برف میں دھنسی بچی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سانحہ مری میں جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہو گئی ،مری کے علاقہ گلڈنہ ہٹیاں کے مقام پر برف میں دھنسی ہوئی لڑکی کو زندہ نکالا گیا،،ہسپتال منتقلی کے دوران لڑکی جان کی بازی ہار گئی، لڑکی کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیاتھا، برف میں دھنسی لڑکی کو زندہ نکالنے کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداے پھر بند۔۔۔؟کب سے؟ شفقت محمود کا پریس کانفرنس میں اہم اعلان
تفصیلات کے مطابق مری میں افسوس ناک سانحے کے بعد ہرطرف ویرانی چھانے لگی ہے۔اس وقت مری شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ ہوٹل بھی خالی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے.مری میں برف میں دھنسے لوگوں کو بھی نکالنے کا عمل جاری ہے،مری کی تمام مرکزی شاہراہوں کو کھول دیا گیا ہے۔
مری کے علاقہ گلڈنہ ہٹیاں کے مقام پر برف میں دھنسی ہوئی لڑکی کو زندہ نکالا گیا،ہسپتال منتقلی کے دوران لڑکی جان کی بازی ہار گئی،لڑکی کو مقامی لوگوں نے ریسکیو کیا، ویڈیو سامنے آگئی۔

یہ بھی پڑھیں: مری میں انڈہ 500 ، کمرہ 50 ہزارکا۔۔۔لیکن گاڑی کو دھکا لگانے کے کتنے پیسے لئے جا رہے تھے؟ رابی پیرزادہ نے سب بتا دیا