پولیو ورکرز پر تشدد میں ملوث دو بھائی گرفتار

Feb 09, 2026 | 21:22:PM
  پولیو ورکرز پر تشدد میں ملوث دو بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  کراچی  میں پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جانے والے رضاکاروں پر حملے میں تین پولیو ورکر اور پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔
 سائٹ سپر ہائی وے  پولیس سٹیشن میں اس حملے کا مقدمہ درج کر کے حملے مین ملوث دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 

 پولیو کے قطرے پلانے کے لئے جانے والے ورکرز پر حملے کا سنگین واقعہ گزشتہ روز ایوب گوٹھ کے قریب پیش آیا  تھا۔ 

خیبر پختونخوا کے ضلع  مہمند  سے آئے ہوئے دو بھائیوں نے اپنے بچوں کو پولیو  کے قطرے پلانےسے منع کیا ۔ پولیو ورکرز نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی تو دو بھائیوں نے مل کر پولیو ورکرز پر تشدد کیا، ان کو بچانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار پر بھی تشدد کیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:   ولی ٹیک نے اپنی ٹیم "ملتان سلطانز" کو راولپنڈی سے منسوب کرنے کا سرپرائز دے دیا

جنونی بھائیوں کے اندھا دھند تشدد کے دوران تین پولیو ورکر خواتین زخمی ہوئیں۔

تشدد کا شکار ہونے والی پولیو ورکرز نے پولیس کو طلب کرلیا۔  موقع پر پہنچنے والے اہلکار پر بھی تشدد کیا گیا۔ 

پولیس اہلکار اور پولیو ورکرز نے مزید پولیس طلب کی۔ پولیس کی مزید نفری نے پہنچ کر دونوں بھائیوں صابر اور جابر کو گرفتار کرلیا۔