ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی کارروائی، 2افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا 

Dec 09, 2025 | 18:29:PM
 ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی کارروائی، 2افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا 
کیپشن:  ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی کارروائی، 2افراد کو اغواء ہونے سے بچالیا 
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جاویداقبال)کچہ تھانہ سونمیانی کی حدود میں پولیس کی بروقت کاروائی اغواء کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ 

ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق کچہ کے ڈاکوؤں کیجانب سے 02 افراد کو اغواء کیا گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے بروقت رسپانس، دیکرڈاکوؤں کا تعاقب کیا،  پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس کے جوانوں نے ڈاکوؤں کا جوانمردی سے مقابلہ کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کاروں کے قبضہ سے مغویان یونس اور بخت علی کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا ،ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کی بلٹ پروف گاڑی کو معمولی تقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں :  اوشان X7 ایس یو وی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان