مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سید نعمان شاہ )مانسہرہ موسم کی شدت منفی درجہ حرارت اور برفباری کے باعث کاغان ناران ویلی کو سیاحوں کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں عادل بہزاد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مانسہرہ کاغان( پلدران سے بابوسر ٹاپ تک) روڈ برفباری کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بندکر دیا گیا ہے،مسافروں سے گزارش ہے کہ شمالی علاقوں کی طرف سفر کے لیے کے کے ایچ (قراقرم ہائی وے) استعمال کریں۔
تھانہ ناران سے پولیس نفری واپس بلا لی گئی،کاغان سے آگئے تمام پولیس چیک پوسٹیں بھی مکمل ختم کر دی گئی،برف باری دیکھنے کے شوقین سیاح کاغان تک سفر کر سکے گئے،اب ائندہ سیزن کے آغاز پر ہی روڈ کو کھولا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مانسہرہ میں 3 لاکھ افغانیوں کے قبضے کا بڑا انکشاف!