ترکیب :فرائیڈ سیخ کباب گھر پر بنا کر ٹرائی کریں ،یقین کریں بہت مزیدار بنیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کباب مشرق وسطیٰ کا ایک مشہور کھانا ہے، جو گوشت کےقیمے کو سیخوں پرلگا کریا پھر تل کر بنایا جاتا ہے۔
بہت سے عقائد کے مطابق کباب کی ابتدا ترکی میں ہوئی، کباب کا مطلب ترکی میں 'بھنا ہوا گوشت' ہے۔
کباب کی ابتدا کہاں سے ہوئی: ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں 1800 کی دہائی میں کباب بنانے کی تاریخ ملتی ہے۔
خاص طور پر ترکی اور فارس جیسے علاقوں میں، جہاں کٹار اور گرلڈ گوشت مقبول تھے، تو چلیں آج ہم آپ کو فرائیڈ سیخ کباب گھر پر بنانا سکھاتے ہیں ۔
فرائیڈ سیخ کباب بنانے کیلئے درکار اجزا:
مٹن کا قیمہایک کلو گرام،تازہ ہرا دھنیا کٹا ہواآدھی گٹھی،ثابت دھنیاایک کھانے کا چمچ،ادرک کٹا ہواایک کھانے کا چمچ،لہسن کے جوے کٹے ہوئےایک کھانے کا چمچ،لال مرچ کُٹی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ،الائچی دو سے تین عدد،لونگ دو سے تین عدد،بھُنے ہوئے چنےایک کپ،کاجو، پسے ہوئے60 گرام،ہری مرچیں، کٹی ہوئی تین سے چار عدد،تیل ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
مٹن قیمے کو ایک گرائنڈر میں ڈالیں اس کے ساتھ ہرا دھنیا، ثابت دھنیا، کٹا ہوا درک، کٹا ہوا لہسن، سرخ مرچ کُٹی ہوئی، کالی مرچ، الائچی۔
لونگ 2 عدد، بھُنے ہوئے چنے، پسے ہوئے کاجو، کٹی ہوئی ہری مرچ اور تیل ڈال کر اچھی طرح گرائنڈ کرلیں۔
اپنے ہاتھوں پر ہلکا سا تیل لگا کر پسے ہوئے قیمے کے کباب بنالیں۔
اب ایک فرائنگ پین میں تیل ڈال کر اچھی طرح گرم کریں اور اس میں کباب تلیں۔
ہر کباب کو دونوں طرف سے 6 سے 8 منٹ تک تلیں تاکہ وہ اچھی طرح پک جائے، پھر اسے نکال کر ٹشو پیپر پر رکھ لیں تاکہ اضافی تیل جذب ہوجائے۔
مزے دار فرائڈ سیخ کباب تیار ہیں۔