ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 01 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 41 پیسے ہو گئی ہے۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 70 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 743 روپے 83 رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 728 روپے 33 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 913 روپے 30 پیسے اور قطری ریال کی قدر 76 روپے 95 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 281 روپے 35 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 20 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں:ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، جی پی فنڈ کا فاسٹ ٹریک سسٹم تیار