برطانیہ، لڑکی سے زیادتی پر افغان شہریوں کو قید

Dec 09, 2025 | 09:46:AM
برطانیہ، لڑکی سے زیادتی پر افغان شہریوں کو قید
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)برطانیہ میں لڑکی کو  زیادتی کا نشانہ بنانے پر 2 افغان شہریوں کو قید کی سزا سنا دی گئی۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جان جہانزیب نامی افغان ملزم کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اسرار نیا زال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 استغاثہ نے بتایا کہ رواں سال مئی میں 17 سالہ جان جہانزیب اور  اسرار  نیازال لیمنگٹن  کے ایک پارک  سے  15 سالہ لڑکی کو  اُس وقت  زبردستی  اپنے ساتھ لے گئے  جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔

مزید پڑھیں:IELTS فیل ہزاروں افراد کو برطانوی ویزے جاری

سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو زبردستی پارک سے لے جانے کی ویڈیو بھی چلائی گئی۔

رپورٹس کے مطابق عدالت میں شواہد پیش کرنے کے بعد جج نے دونوں ملزمان کو  9 اور 10 سال قید کی سزا سنائی، سزا مکمل ہونے کے بعد دونوں کو ملک بدر کیا جائےگا۔

 رپورٹس میں بتایا گیا کہ 17 سالہ  ملزمان افغان شہری گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور دونوں نے پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔