ثانیہ مرزا کا بہن کیساتھ  زبردست ڈانس۔۔۔ ویڈیو وائرل

Dec 09, 2021 | 14:22:PM
ثانیہ اور انعم مرزا
کیپشن: ثانیہ اور انعم مرزا ڈانس کرتےہوئے

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی بہن انعم مرزا کیساتھ ڈانس کی ایک اور ویڈیو شیئر کردی۔

یہ بھی پڑھیں:خوشبو کے کہنے پرویڈیو بنائی۔ملزم نے عدالت میں سارا راز کھول دیا

تفصیلات کے مطابق ثانیہ مرزا جو سوشل میڈیا پر آج کل بہت ایکٹوہیں۔ اکثر و بیشتر وہ اپنے مداحوں کیلئے کوئی نہ کوئی ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ اپنی بہن انعم مرزا کیساتھ ڈانس کررہی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

دونوں بہنوں نے اس ویڈیو میں خوبصورت اور رنگین شلوار قمیض ریب تن کررکھا ہے۔ثانیہ مرزا نے اس ویڈیو کے کیپشن میں انعم مرزا کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ انعم مرزا کیساتھ۔

ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رکھی ہے۔پاکستان کے بہترین ڈیزائنر عاصم جوفا نے لکھا ہے کہ میں نے دونوں بہنوں کو پہلی بار کپل شرما شو میں دیکھا تھا ایک ساتھ۔خوبصورت بہنیں ہیں ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں پنجابی میں لکھا کہ ”وڈی ہو جا ہن تے 35سال دی ہوگئی ایں“(اب تو بڑی ہوجاؤ اب آپ 35سال کی ہوگئی ہو)

یہ بھی پڑھیں:کترینہ کی شادی میں عدم شرکت۔۔ سلمان خان کی بہن نے بڑا راز کھول دیا