کراچی :گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے ایک خاتون زخمی ، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا

Aug 09, 2026 | 23:11:PM
کراچی :گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے ایک خاتون زخمی ، فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز )کراچی کے علاقے  گلشن اقبال میں گھر کے کچن میں سلنڈر دھماکے سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔

دھماکہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 4 میں  شہیدِ اسلام مسجد کے قریب گھر کے کچن میں ہوا،  اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم، فائر بریگیڈ ٹرک اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔

ریسکیو نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کچن میں لگی آگ پر قابو پالیا،  سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون متاثر ہوئی جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

 ریسکیو کی ٹیم نے سلنڈر کو نیوٹرلائز کرکے جائے وقوعہ کو محفوظ بنا دیا، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیو کی بروقت کارروائی سے مزید نقصان کا خدشہ ٹل گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 15 خوارج جہنم واصل