بچوں کیلئے خطرناک’’ چاندی پورہ وائرس‘‘ نے 23 بچوں کو مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست گجرات میں ’ چاندی پورہ‘ وائرس کے پھیلنے پر اموات کی تعداد بڑھنے سے تشویش لہر دوڑ گئی۔اب تک سرکاری طور 23 مریضوں کی موت کی تصدیق کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست گجرات کے محکمۂ صحت کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 30 جون سے 8 اگست تک چاندی پورہ وائرس کے 217 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 39 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ تصدیق شدہ کیسز میں 23 مریضوں کی موت درج کی گئی ہے۔
محکمۂ صحت کے مطابق مشتبہ معاملات کے زیادہ تر نمونوں کی لیبارٹری جانچ مکمل ہو چکی ہے، 217 میں سے 208 نمونوں کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جبکہ 9 نمونوں کی جانچ رپورٹ آنا باقی ہے۔ ان کیسز کے سامنے آنے کے بعد محکمۂ صحت نے متاثرہ علاقوں میں گھر گھر سروے اور کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کی مہم تیز کر دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی کے وسط تک انفیکشن کے مشتبہ کیسز میں مزید اضافہ ہوا اور ریاست کے کئی اضلاع سے کیسز سامنے آنے لگے۔ ماہرین کے مطابق ’ چاندی پورہ‘ وائرس بنیادی طور پر سینڈ فلائی (ریتیلی مکھی) کے ذریعے پھیلتا ہے اور خاص طور پر بچوں میں شدید انسیفلائٹس سنڈروم کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بیماری تیزی سے سنگین شکل اختیار کر سکتی ہے، اس لیے وقت پر تشخیص اور علاج انتہائی ضروری سمجھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سندھ حکومت نے میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا