کمسن بچہ بارش کے پانی سے بھرے جوہڑ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) قصور میں کمسن بچہ بارش کے پانی سے بھرے جوہڑ میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔
قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی حدود میں واقع بستی صابری کے قریب کھیتوں میں مٹی نکالنے کے باعث گہری ہو جانے والی زمین پر بارش کا پانی کھڑا ہونے سے جوہڑ بن گئے ہیں۔ آج بارشی پانی کے جوہڑ میں ایک بچہ ڈوب کر مر گیا۔ ڈوب کر ہلاک ہونے والے بچے کی عمر سات سال تھی۔ اس کا نام عثمان بابر ہے۔ وہ جوہڑ میں نہا رہا تھا۔
بیٹے کو ڈوبتا دیکھ کر عثمان بابر کا والد بھی اسے بچانے کے لیے پانی میں کود گیا۔ موقع پر موجود افراد نے عثمان بابر کے والد کو پانی سے نکال کر بچا لیا۔ سات سالہ بچے کو نہیں بچایا جا سکا۔
قصور میں بارش کے پانی میں ڈوبنے کے تین واقعات میں تین بچے مر چکے ہیں۔
