بھارت کے فائیو سٹار ہوٹلوں سے خراب گوشت اور زائدالمیعاد دودھ برآمد

Aug 09, 2026 | 10:59:AM
بھارت کے فائیو سٹار ہوٹلوں سے خراب گوشت اور زائدالمیعاد دودھ برآمد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں فوڈ سیفٹی حکام کی جانب سے معروف ہوٹلوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی ہے۔

کارروائی کے دوران خوراک کے معیار اور صفائی سے متعلق کئی سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئیں۔

حکام کے مطابق بعض لگژری ہوٹلوں کے معائنے کے دوران زائدالمیعاد دودھ، خراب گوشت اور پھپھوندی لگی سبزیاں پائی گئیں۔

مزید پڑھیں:بھارت میں قتل کا مفرور ملز م ’’ڈاکٹر جھٹکا‘‘ 27 برس بعد گرفتار

 کارروائی کی زد میں فور سیزنز، شنگری لا اور تاج یشونت پور سمیت متعدد معروف ہوٹل اور ریزورٹس بھی آئے۔

کرناٹک فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے خلاف ورزیوں پر متعلقہ اداروں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 تاہم ہوٹل انتظامیہ اور انڈین ہوٹلز کمپنی لمیٹڈ نے خراب خوراک سے متعلق بعض اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ہوٹلوں میں صفائی، معیار اور فوڈ سیفٹی کے سخت اصولوں پر عمل کیا جاتا ہے۔