امریکا کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال قبول کرنا ہوگی، ایرانی فوج

Aug 09, 2026 | 10:36:AM
امریکا کو آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال قبول کرنا ہوگی، ایرانی فوج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل محمد اکرمینیا نےکہا ہےکہ امریکا کو آبنائےہرمز کی موجودہ صورتحال کو قبول کرنا ہوگا، ایران اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔

ایرانی فوج کےترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرمینیا نےکہا آبنائےہرمزکی نئی صورتحال کو نظر انداز کرنےکی کوشش کی گئی تودشمن کوبھاری قیمت چکاناہوگی۔

آبنائےہرمز سےمتعلق ایران کےمؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئےگی،ایرانی مسلح افواج نئے نظام کے نفاذ تک اپنی پوزیشن پر ڈٹی رہیں گی۔

 یہ بھی پڑھیں:میں نہیں جانتا یہ کیسے ہوا..۔بھارتی سپر سٹار  نےمداحوں سے معافی مانگ لی

انہوں نےکہاکہ ایرانی فوج میزائل اورڈرون لانچنگ مقامات پرموجود ہےاورملک کے دفاع کے لیے آخری سانس تک لڑنے کا عزم رکھتی ہے۔