بھارتی ملیالم فلموں کے سپر سٹار موہن لال نے مداحوں سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )بھارت کی ملیالم فلموں کے سپر اسٹار موہن لال نے آسٹریلیا میں اپنے مداحوں سے معذرت کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار موہن لال کا لائیو شو ویزا کے حصول میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑا جس پر اداکار نے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔
شو ہفتہ 8 اگست کو سڈنی کے نورویسٹ کنونشن سینٹر میں شیڈول تھا جس میں موہن لال کے ساتھ دیگر کئی فنکار بھی شامل ہونے والے تھے۔
رپورٹ کے مطابق موہن لال سنگاپور میں آسٹریلوی ویزا کے منتظر تھے لیکن تاخیر کی وجہ سے وہ سڈنی کے لیے روانہ نہیں ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کو ڈینگی،ہسپتال میں داخل
مداحوں کے نام ویڈیو پیغام میں اداکار نے اس تقریب میں شرکت نہ کر پانے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی ٹیم کے کئی ارکان پہلے ہی سڈنی پہنچ چکے ہیں لیکن وہ خود ان کے ساتھ شامل ہونے سے قاصر رہے۔
موہن لال نے مداحوں سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ یہ سب کیسے ہوا۔ یہ کوئی کلیریکل مسٹیک ہو سکتی ہے میں اس کی تمام تر ذمہ داری خود لیتا ہوں۔
تقریب کے منتظمین نے بھی شو کے التوا کی وجہ ویزا کی منظوری کے عمل میں غیر متوقع تاخیر کو قرار دیا ہے۔ کایال ایونٹس کا کہنا ہے کہ اس شو کو دوبارہ شیڈول کیا جائے گا اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔