نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے اہم سرکاری اورنجی اداروں پرسائبر حملوں کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کر دی۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ سائبرحملےکی صورت میں ادارے سائبر سیکیورٹی ٹیم کو فوری اطلاع دیں، مشاہدہ ہوا’’بلو لاکر‘‘ رینسم ویئر نے پاکستان کے بعض اداروں کو نشانہ بنایا، تمام ادارے اپنے کمپیوٹر سسٹمز کو تازہ ترین سیکیورٹی پیچز کے ساتھ اپ ڈیٹ رکھیں.
یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش توکہیں شدیدگرمی اورحبس، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
ایڈوائزری میں مزیدکہا گیاہے کہ غیر معتبر ذرائع سے سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرنے سے گریز کریں،تمام ادارے اہم ڈیٹا کی آف لائن بیک اپ کا بندوبست کریں۔