لاہور میں طوفانی بارش، جشنِ آزادی کا دن بھی بھیگا بھیگا ہوگا

Aug 09, 2025 | 09:05:AM
لاہور میں طوفانی بارش، جشنِ آزادی کا دن بھی بھیگا بھیگا ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی،روزینہ علی)لاہور میں شدیدحبس کے بعدبادل کھل کربرس پڑے جس سے گرمی کازورٹوٹ گیاجبکہ 14 اگست کو موسم کیسا ہوگا؟محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے بھی خوشخبری سنا دی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک کے مطابق14 اگست کو جشنِ آزادی کا دن بھیگا بھیگا ہوگا، 13 اگست کی شام یا رات بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کی توقع ہےجو اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز اور موسلادھار بارشیں برسائے گا، اگلے ہفتے بارشوں کا اچھا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ سیاحوں کو تفریحی مقامات پر جاتے وقت احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے،تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، خوشاب، گجرات، گوجرانوالہ، نارووال اور گرد و نواح میں بھی چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
سوات، دیر، بونیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، پشاور، ایبٹ آباد، مردان، مالاکنڈ، خیبر، باجوڑ، اورکزئی اورکوہاٹ میں بارش ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز ناکام، پاکستان نے پہلا ون ڈے اپنے نام کر لیا
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر بارش کی توقع ہے، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس رہا، تاہم اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں مطلع جزوی ابر آلود اور مرطوب ہے اورآج بوندا باندی کا امکان ہے،شہر  کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32سے 34 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے،موجودہ درجہ حرارت 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 27 سے 29ڈگری تک رہنے کا امکان  ہے،شہرمیں جنوب مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،ہوا میں نمی کا تناسب 76فیصد ریکارڈکیاگیاہے۔

اٹک کے علاقےجنڈ میں شدیدبارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،ہرطرف بارش کاپانی سیلابی منظر پیش کرنے لگا،فاروق آباد پل پر برساتی پانی کےباعث موٹرسائیکل سوارپھنس گئے،موٹرسائیکل برساتی پانی میں بہہ گیا جبکہ تینوں افرادنے بمشکل جان بچائی ۔