غزہ کی بگڑتی صورتحال ، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)غزہ کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق سلامتی کونسل کاہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی جبکہ اسرائیل کے بڑے حامی امریکا نے سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں:کہیں بارش توکہیں شدیدگرمی اورحبس، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
دوسری طرف غزہ سٹی کے رہائشی فلسطینیوں نے واضح اعلان کیاہے کہ ہم اپنے گھر ہر گز نہیں چھوڑیں گے،اسرائیل کسی بھی حد تک چلا جائے ہم اپنی سر زمین نہیں چھوڑیں گے۔