سونل چوہان کی کالے ڈریس میں تصاویر نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے

Aug 09, 2021 | 13:24:PM
 سونل چوہان کی کالے ڈریس میں تصاویر نے مداحوں کے ہوش اڑا دیئے
کیپشن:  اداکارہ سونل چوہان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارعمران ہاشمی کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کرنے کے بعد بھارت کے ساؤتھ سنیما  کا رخ کرنے والی اداکارہ سونل چوہان اب فلموں سے زیادہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ وہ اپنی بولڈ اور بیباک تصاویر  سے اکثر مداحوں کے دل کی  دھڑکن بڑھاتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ انکی شئیر کردہ تازہ تصاویر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کےمطابق اداکارہ سونل چوہان نے انسٹا گرام  پر جو تصاویر شیئر کی ہیں، اس میں وہ بلیک رنگ کے ڈریس میں بیٹھے ہوئے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔ سونل چوہان نے  فوٹو کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی کیپشن لکھا ہے کہ’ایک دن آپ اٹھو گے اور پہلے پیار اور کس کی طرف بڑھو گے‘۔
 
اداکارہ سونل چوہان کی تصویر  کو دو لاکھ سے زیادہ لوگ ابتک پسند کر چکے ہیں۔ ان کی تصاویر انٹرنیٹ پر چھائی ہوئی ہیں۔ مداح ان کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے نہیں تھک رہے ہیں۔واضح رہے کہ سونل چوہان کے انسٹا گرام پر ساڑھے تین ملین سے زیادہ فالورز ہیں۔ سونل چوہان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز عمران ہاشمی  کی فلم ‘جنت ‘سے کیا تھا۔ بالی ووڈ میں وہ کچھ کمال نہیں کر پائیں، جس کے بعد انہوں نے بھارت میں ساؤتھ سنیما کا رخ کیا۔
 
 اداکارہ سونل چوہان  بھارت میں بننے والی تامل اور کنڑ  زبان کی فلموں میں زیادہ نظر آتی ہیں۔ اس میں وہ ’سائز زیرو‘، ’ڈکٹیٹر‘م ’رینبو‘ اور ’شیر‘ جیسی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔اداکارہ کو آخری بار فلم ’دی پاور ‘ میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں ان کے مقابل اداکار ودیت جاموال اور شروتی ہاسن نے کام  کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دو شادیاں ٹوٹنے کے سوال پر اداکارہ نے غصے میں کیا جواب دیا۔۔؟