انٹر کے ملتوی شدہ پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان

Aug 09, 2021 | 00:31:AM
انٹر کے ملتوی شدہ پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے کورونا کی چوتھی لہرکی وجہ سے لگنے والے لاک ڈاؤن کے باعث انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات برائے2021 کے ملتوی ہونے والے پرچوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
نئے شیڈول کے مطابق 10اگست کو باٹنی، 11اگست کو زولوجی اور 12اگست کو اکنامکس کا پرچہ لیا جائے گا۔
چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 31جولائی کے ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز منگل 10اگست کو، 2 اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز بدھ 11اگست کو، 3اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعرات 12اگست جبکہ 4اگست کے ملتوی ہونے والے پرچے بروز جمعہ 13اگست کو سابقہ شیڈول کے تحت انہی امتحانی مراکز پرلیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جسے اللہ رکھے۔۔ 12سالہ مقتول بچہ36روز بعد گھر پہنچ گیا