جسے اللہ رکھے۔۔ 12سالہ مقتول بچہ36روز بعد گھر پہنچ گیا

Aug 08, 2021 | 22:57:PM
جسے اللہ رکھے۔۔ 12سالہ مقتول بچہ36روز بعد گھر پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز )وزیرآباد کے نواحی علاقے موضع پنڈوری خورد کا رہائشی 12سالہ مقتول بچہ36روز بعدزندہ اپنے گھر پہنچ گیا، بچے کے قتل کے الزام میں دو ملزم پولیس کے حراست میں ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق موضع پنڈوری خورد کا رہائشی 12سالہ احتشام ولد نوید اختر 36روز قبل غائب ہو گیا تھا۔ مغوی کے والد کی مدعیت میں دیہہ کے دو نوجوانوں رحمان اور وسیم کے خلا مقدمہ نمبر 409/21زیر دفعات 367A, 377B تھانہ علی پور چٹھہ میں درج کیا گیا تھا۔
 پولیس نے دونوں کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کی تھی جس کے مطابق ملزموں نے بچے کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعدقتل کرکے اسے نہر میں پھینک دیا تھا۔ ریسکیو 1122کے اہلکار کئی روز تک بچے کی نعش نہر میں تلاش کرنے میں مصروف رہے تھے۔ ۔ایدھی سنٹراور دیگر ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق 12سالہ احتشام36روز قبل ناراض ہو کر اپنے گھر سے چلا گیا تھا اور گجرات کی کسی ہوٹل میں ملازمت کر تا رہا ۔ ایک روز وہ ہوٹل کا راستہ بھول گیا تو پولیس نے بچے کو پکڑ کر ایدھی سنٹر گجرات کے حوالے کر دیاجنہوں نے بچے سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی میں اتوار کو اسے اس کے گھر موضع پنڈوری خورد پہنچادیا۔بچے کے دیکھ کر گھر میں عید کا سماں ہو گیااور خوشیاںمنائی جانے لگیں۔دوسری جانب پولیس دوبارہ مصروف تفتیش ہو گئی ۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔اداکارہ کنزیٰ ہاشمی کی میک اپ آرٹسٹ کی بانہوں میں تصاویر وائرل