آذربائیجان کے وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار کو فون، جنگ بندی میں کردار کی تعریف کی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بایراموف سے ٹیلیفونک گفتگو میں خطے کی تازہ صورتحال اور سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی قیادت کی جنگ بندی میں کردار کی تعریف کی اور پاکستان نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار نےدیرپا امن کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیرخارجہ خارجہ یوویٹ کوپر کا اسحاق ڈار کو فون، جنگ بندی کروانے میں پاکستان کے کردار کا اعتراف