یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کاتھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری،گوہر شیخ)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔
44 میڈیکل کالجز کے 5347 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی ،4979 پاس جبکہ 366 فیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب 93.15 فیصد رہا،علامہ اقبال میڈیکل کالج لاہور کی عائشہ آصف نے 942 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی،عزیز فاطمہ میڈیکل کالج فیصل آباد کے نور سلطان نے 941 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی،بختاور امین میڈیکل کالج ملتان کی معصومہ نے 933 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یو ایچ ایس میں پریکٹیکل امتحانات ختم ہونے کے 3دن بعد نتائج جاری کر دیئے۔
دوسری جانب تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کا اعلان کردیاجس میں کامیابی کا مجموعی تناسب 93.15 فیصد رہا۔