امریکی فوجی طیارہ نور خان ائیربیس پہنچ گیا

Apr 09, 2026 | 15:34:PM
امریکی فوجی طیارہ نور خان ائیربیس پہنچ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی )امریکی فوجی طیارہ نور خان ایئربیس پہنچ گیا.

طیارے میں امریکی سکیورٹی ایڈوانس ٹیم موجودہے جوامریکی وفد کی آمدسےقبل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کو کھول دیا ،وار زون کے باعث کچھ پابندیاں ہیں؛ایران
سکیورٹی ٹیم پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر وینیو اور دیگر مقامات کا معائنہ بھی کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے جنگ بندی کے بعدامریکااورایران کے مذاکرات کل سے اسلام آبادمیں شروع ہو ں گے، امریکی اور ایرانی مذاکراتی ٹیمیں آج رات پاکستان پہنچیں گی، امریکی وفدکی قیادت نائب صدر جے ڈی وینس کررہے ہیں، وفد میں اسٹیووٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیر ڈکشنر بھی شامل ہیں۔

دوسری طرف ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف کریں گے،اہم مذاکرات ایران کے 10 نکاتی فارمولے کی بنیاد پر ہوں گے اوروزیراعظم شہبازشریف مذاکرات کی کامیابی کےلیے پرامید ہیں۔