مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے،نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی مبارکباد

Apr 09, 2023 | 11:16:AM
مسیحی برادری آج ایسٹر منا رہی ہے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منارہی ہے، اسی سلسلے میں لاہور سمیت ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات کا اہتمام کیا گیا۔

 ایسٹر روزوں کے ایام کے بعدمنایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، جس کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے،مسیحی خاندانوں کیلئے آج کا دن فیملی ری یونین کے طور پر بھی ایک یادگار دن سمجھا جاتا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے  لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر سینٹ میری چرچ، کیتھڈرل چرچ سمیت دیگر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کی جارہی ہیں، ایسٹر کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں :طارق جمیل انتقال کر گئے

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ایسٹر پر مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی خوشیاں مبارک ہوں،ہم مسیحی برادری کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسٹر بےآسراومستحق افرادکیساتھ وقت گزارنےاورخوشیاں تقسیم کرنی کانام ہے،مسیحی برادری امن پسند اور ہمارے لئے قابل احترام ہے۔ہمیں آج محبت، بھائی چارے اوراتحادکےپیغام کوعام کرنیکاعہدکرناہے۔