تمام جماعتیں ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو ختم کریں، چودھری شجاعت 

Apr 09, 2022 | 18:20:PM
مسلم لیگ ق، سربراہ چودھری شجاعت، تمام قومی سیاسی قیادت، ذمہ داری
کیپشن: چودھری شجاعت حسین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ تمام قومی سیاسی قیادت کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو ختم کریں،ورنہ یہ رجحان اتنا بڑھ جائے گا کہ ساری الیکشن اصلاحات دھری کی دھری رہ جائیں گی۔
اپنے بیان میں چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان محب وطن ہیں،انہوں نے آئین و قانون کی پاسداری کا علم اٹھا رکھا ہے،تمام قومی سیاسی قیادت کی زیادہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ کی سیاست کو ختم کریں،الیکشن کمیشن بھی اقدامات کرے شاید عدالتوں کو بھی یہ ذمہ داری لینی پڑے، ورنہ یہ رجحان اتنا بڑھ جائے گا کہ ساری الیکشن اصلاحات دھری کی دھری رہ جائیں گی۔
سربراہ مسلم لیگ ق کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنی تقریر میں ہارس ٹریڈنگ کا بھی ذکر کیا ہے، وہ آرٹیکل 63 اے پر بالکل صحیح موقف رکھتے ہیں،لوٹا کریسی روکنے کے بھی اقدامات کئے جائیں، چودھری شجاعت حسین نے کہاکہ روپے کے لین دین کی جو روش شروع ہو چکی ہے یہ سب سے زیادہ خطرناک ہے۔
ان کا کہناتھاکہ شروع میں ہم ہزاروں لاکھوں کی بات سنتے تھے، پھر کروڑوں اور اب اربوں کی بات سنتے ہیں،اگر کوئی شخص کسی کا آلہ کار بن کر اربوں روپے لا کر ممبروں کو خریدنا شروع کر دے تو آدھے سے زیادہ ممبر خریدنے کا دعویٰ کر سکتا ہے، ایسے لوگ ملک کی خدمت کس منہ سے کر سکتے ہیں،انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستان کے سیاسی حالات ایسے بنائے جا رہے ہیں جیسے ملک میں کوئی آئین ہی نہیں ہے،حالانکہ میرے خیال میں ایسی کوئی بات نہیں، آئین پاکستان ہی سپریم ہے،سب سیاسی جماعتوں کو قانون کے مطابق لائحہ عمل مرتب کرنا ہو گا۔چودھری شجاعت نے کہاکہ اس نازک صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنا اپنا مثبت رول ادا کریں تاکہ سیاسی بحران ختم ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو بڑا جھٹکا دیدیا