تحریک انصاف نے منحرف ارکان کو بڑا جھٹکا دیدیا

Apr 09, 2022 | 17:53:PM
تحریک انصاف، منحرف ارکان اسمبلی، ریفرنس، سپیکر، جمع کروا دیا
کیپشن: قومی اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف ریفرنس سپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا ،ریفرنس پارٹی چیئرمین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا ۔
ریفرنس پی ٹی آئی کے چیف وہیب عامر ڈوگر نے سپیکر کے حوالے کیا، 20 منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا،ریفرنس کے متن میں کہاگیا ہے کہ منحرف ارکان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق متعلقہ ارکان نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی ،منحرف ارکان کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کئے گئے ،شوکاز نوٹس کا خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا ،ریفرنس میں استدعا کی گئی ہے کہ منحرف ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: عدم اعتماد پر ووٹنگ۔۔ ایاز صادق نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا