فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی: پاکستان کے 4.3ارب ڈالر سے محروم ہونے کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) ٹیلی کام آپریٹر کی جانب سے فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں اور نیلامی میں تاخیر پر تحفظات کے باوجود حکومت کو اب تک ایسائی کوئی قابل عمل متبادل منصوبہ پیش نہیں کیا گیاجس کے ذریعے ملک میں سپیکٹرم کی دستیابی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بات پیر کو وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں منعقدہ سپیکٹرم آکشن کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی، ٹیلی کام انڈسٹری کی نمائندگی ٹیلی کام آپریٹرز ایسو سی ایشن کے چیئرمین اور سی ای او جاز عامر ابراہیم نے کی جبکہ دیگر کمپنیوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر جی ایس ایم اے کے ایشیا پیسفک کے سربراہ جولیان گورمن نے پاکستان کی سپیکٹرم پالیسی میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی، ان کا کہنا تھا کہ سپیکٹرم کے بلند ریزرو پرائس اور ریگولیٹری رکاوٹیں اس عمل میں پیش رفت کو متاثر کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :غزہ پر امریکی صدر کی تجاویز قبول کرتے ہیں: اسرائیل