آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان

Sep 08, 2025 | 15:49:PM
آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزدگیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آئی سی سی نے اگست 2025 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔
بھارت کےمحمد سراج،نیوزی لینڈ کےمیٹ ہنری اور ویسٹ انڈیز کےجے ڈین سیلز پلیئرآف دی منتھ ایوارڈ کیلئے نامزد کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ: دبئی اور ابوظہبی کے سٹیڈیمز سے بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع
محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے آخری میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں تھیں،نیوزی لینڈ کے میٹ ہنری نے زمبابوے کے خلاف دو ٹیسٹ میں 16 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے جے ڈین سیلز نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔