ایشیا کپ: دبئی اور ابوظہبی کے سٹیڈیمز سے بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع

Sep 08, 2025 | 13:03:PM
ایشیا کپ: دبئی اور ابوظہبی کے سٹیڈیمز سے بھی ٹکٹوں کی فروخت شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایشیا کپ میچز کے ٹکٹ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم اور ابو ظبی کے زید کرکٹ سٹیڈیم کے ٹکٹ آفس سے بھی ملنا شروع ہو گئے۔

 ٹکٹ آفس دوپہر 2 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

 ابو ظبی میں ٹکٹ آفس زید کرکٹ سٹیڈیم کے پی تھری پارکنگ ایریا میں قائم ہے ۔

 دبئی میں سپورٹس سٹی کینال پارکنگ، دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم سے تقریباً 500 میٹر کے فاصلے پر ٹکٹ آفس بنایا گیا ہے۔

 آن لائن خریداری کے خواہش مند شائقین کے لیے پلاٹینیم لسٹ پر تین مختلف پیکجز اب بھی دستیاب ہیں

 جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہوتی ہے، انفرادی میچز کے ٹکٹ اور 7 میچز پر مشتمل خصوصی پیکج بھی آن لائن دستیاب ہیں۔

مزید پڑھیں:پاک بھارت کرکٹرز  کی پریکٹس،ایک دوسرے کی جانب دیکھنا بھی گوارا نہ کیا