مینار پاکستان پرٹک ٹاکر سے دست درازی کا کیس،عدالت سے بڑی خبر آ گئی

Sep 08, 2022 | 13:39:PM
مینار پاکستان, دست درازی, کیس،عدالت, ٹک ٹاکر ,عائشہ اکرم, وارنٹ گرفتاری
کیپشن: ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کیس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں اہم خبر سامنے آگئی،لاہور کی سیشن عدالت نے  خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کے کیس میں پیش نہ ہونے پر 7 ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

ایڈیشنل سیشن جج عشرت عباس نے ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے 14 اگست 2021ء کو کی گئی دست درازی کے کیس پر سماعت کی،عدالت نے لاری اڈا پولیس کی جانب سے چالان آنے پر تمام 17ملزموں کو طلب کر رکھا تھا، عامر سہیل عرف ریمبو سمیت 10 ملزم عدالت میں پیش ہوئے تاہم محسن، ارسلان، عابد، افتخار، شہریار،حسنین اور ساجد عدالت میں پیش نہ ہوسکے اس پر عدالت نے غیر حاضر ملزموں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

بعدازاں عدالت نےکیس کی سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں:  ڈالر پھر مہنگا،روپیہ کمزور ہونے لگا