اسرائیلی افواج کی فلسطین میں بربریت فوری بند کی جائے؛نگران وزیر خارجہ 

Oct 08, 2023 | 20:31:PM
اسرائیلی افواج کی فلسطین میں بربریت فوری بند کی جائے؛نگران وزیر خارجہ 
کیپشن: جلیل عباسی جیلانی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محسن الملک)نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی کے طور پر کھڑے ہیں،اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا اپنے بیان میں مزید کہناتھا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ہے، مشرق وسطیٰ میں معصوم جانوں کے ضیاع پر بھی گہری تشویش ہے۔
جلیل عباس جیلانی نے کہاکہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر قابل عمل اور خودمختار ریاست فلسطین کا قیام ضروری ہے،عالمی برادری کو تنازعات کے خاتمے، شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات کرنے چاہئیں،ان کا کہناتھاکہ عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے فوری مداخلت کرے۔

یہ بھی پڑھیں: حالات کشیدہ، 2 سفارتکاروں کو ملک بدر کردیا گیا