امریکہ نے بھی جواب میں 2 روسی سفارت کاروں کو نکال دیا

Oct 08, 2023 | 18:57:PM
امریکہ نے بھی جواب میں 2 روسی سفارت کاروں کو نکال دیا
کیپشن: امریکی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکہ نے روس کے اقدام کے جواب میں 2روسی سفارت کاروں کو ہراساں کرتے ہوئے ملک سے نکال دیا ہے ۔
 غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ماسکو کے دو امریکی سفارت کاروں کو نکالنے کے فیصلے کے جواب میں امریکہ نے دو روسی سفارت کاروں کو ملک بدر کر دیا ہے۔سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ روسی فیڈریشن کی جانب سے امریکی سفارت خانے کے ماسکو کے دو سفارت کاروں کو بے دخل کئے جانے کے جواب میں سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے امریکہ میں کام کرنے والے روسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو نان گریٹہ قرار دےکر جوابی کارروائی کی۔
عہدیدار نے کہا کہ محکمہ خارجہ روسی حکومت کے امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کے انداز کو برداشت نہیں کرے گا، محکمہ کے اقدامات ایک واضح پیغام دیتے ہیں کہ ماسکو میں ہمارے سفارت خانے کے عہدیداروں کے خلاف ناقابل قبول اقدامات کے نتائج برآمد ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: حماس نے بڑا مطالبہ کردیا