میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے، دیپیکا ککڑ

Nov 08, 2025 | 19:18:PM
میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے، دیپیکا ککڑ
کیپشن: اداکارہ دیپیکا ککڑ ،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مشہور بھارتی اداکارہ دیپیکا ککڑ نے انکشاف کیا ہے کہ میرے جگر کا 22 فیصد حصہ نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا ککڑ جنہیں جگر کا کینسر تشخیص ہوا تھا، سرجری کرکے اُن کا جگر کا 22 فیصد اور 11 سینٹی میٹر کا ٹیومر نکال دیا گیا ہے۔

39 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے کینسر کی تشخیص اور علاج کے دوران پیش آنے والے تجربات کے بارے میں تفصیل سے بات کی۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ کینسر صرف ٹیومر تک محدود تھا، جسم کے دیگر حصوں میں نہیں پھیلا، میں نومبر میں دوبارہ ایف اے پی آئی سکین کروا رہی ہوں تاکہ کینسر کی موجودگی کی تصدیق ہوسکے۔

ڈاکٹروں نے حیرت کا اظہار کیا کہ دیپیکا طرز زندگی بہت ہی صحت مند تھا جبکہ علاج کے دوران ان کے اہل خانہ نے شدید نوعیت کا جذباتی دباؤ برداشت کیا۔

دیپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہم نے ہر مرحلے پر اپنی اہلیہ کا حوصلہ بڑھایا اور تمام طبی مراحل میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون نے بائیک رائیڈر کے نامناسب انداز میں چھونے کی ویڈیو شیئر کردی