سردیوں میں گھر پر فیشل کرنے کا آسان طریقہ

Nov 08, 2025 | 13:49:PM
سردیوں میں گھر پر فیشل کرنے کا آسان طریقہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سردیوں میں جلد کی خشکی اور دھندلاہٹ ایک عام مسئلہ بن جاتی ہے ایک ایسا آسان اور موثر فیشل ہے جسے آپ گھر پر فوری طور پر کر سکتے ہیں۔

اس فیشل سے جلد موئسچرائز ہوگی، ہائیڈریٹ ہوگی اور فوری چمک حاصل ہوگی، یہ طریقہ نہ صرف سادہ ہے بلکہ تمام اجزاء عام گھریلو چیزیں ہیں، تین مراحل میں یہ فیشل مکمل کیا جاتا ہے اور پہلے ہی مرحلے پر جلد پر نمایاں فرق محسوس ہوتا ہے۔

پہلا مرحلہ: دودھ کے ساتھ جلد کی صفائی
سب سے پہلے تھوڑا سا نیم گرم دودھ لیں، اس میں روئی بھگو کر چہرے کی صفائی کریں، گرم دودھ جلد کے اندر گہرائی تک صفائی کرتا ہے، پمپلز، بلیک ہیڈز، وائٹ ہیڈز اور ٹیننگ کم کرتا ہے۔

دوسرا مرحلہ: بادام کے تیل سے مساج
جلد کی صفائی کے بعد بادام کا تیل لیں اور 5 سے 7 منٹ تک دائرہ وار حرکت میں مساج کریں، اس سے خون کی گردش بڑھتی ہے، جلد اندر سے نرم اور ہائیڈریٹڈ ہوتی ہے اور باقی میل کچیل بھی جلد سے نکل جاتی ہے۔

تیسرا مرحلہ: فیس ماسک کی تیاری اور استعمال

مکئی کا آٹا آدھا چمچ جلد کی فیئر نیس کے لیے
بیسن آدھا چمچ جلد صاف اور روشن کرنے کے لیے
دودھ آدھا چمچ ماسک کو مناسب گوندھنے کے لیے
دہی آدھا چمچ جلد کو نرم کرنے کے لیے

لیموں کا رس حسب ضرورت جلد بلیچ کے لیے، اگر حساس ہو تو کم کریں

چینی 1/2 چمچ لیموں کے سائیڈ ایفیکٹ کو کم کرنے کے لیے

تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کریں تاکہ ہموار پیسٹ تیار ہو جائے، اس ماسک کو چہرے پر لگائیں اور 10 سے 15 منٹ کے لیے رہنے دیں۔

زیادہ دیر تک نہ چھوڑیں کیونکہ سردیوں میں یہ جلد کو خشک کر سکتا ہے، ماسک ہٹانے کے بعد دودھ سے روئی کی مدد سے دوبارہ جلد صاف کریں۔

چوتھا مرحلہ: جلد ہائیڈریٹ کرنا

آخری مرحلے میں ویزلین لگائیں تاکہ جلد میں ہائیڈریشن برقرار رہے اور فوری چمک آئے، ایک گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔

یہ فیشل ہفتے میں ایک بار دہرائیں اس کے ساتھ اپنی معمول کی نائٹ کریم بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

یہ آسان ٹوٹکا جلد کو فوری نرم، روشن اور ہائیڈریٹڈ بناتا ہے اور گھر پر کیے جانے والے  فیشل میں بہترین نتائج دیتا ہے۔