بھارتی فوجی نے اپنے ہی  4 ساتھی گولیوں سے بھون ڈالے،13زخمی

Nov 08, 2021 | 13:10:PM
بھارتی فوجی, ساتھیوں پر, فاءرنگ
کیپشن: بھارتی فوجی کی ساتھیوں پر فاءرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوجی نے اپنی ہی سروس رائفل اے کے 47 سے کیمپ میں فائرنگ کرکے 4 اہلکاروں کو ہلاک اور 13 کو زخمی کردیا۔

تفصیلات کےمطابق اس واقعہ کے بعد زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا  گیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والے فوجی کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ 
بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 اہلکار شدید زخمی ہوئے جنہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے کہ جب کہ 2 اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے رائےپورہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی شناخت رتیش رانجن کے نام سے ہوئی ہے۔اہلکار سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانوں معاف کردیو، بھارتی فوجیوں کی کان پکڑتے،معافیاں مانگتے تصاویر جاری