وزیرتعلیم سندھ کا اقلیتی برادری کےلئے اہم اقدام

Nov 08, 2021 | 10:50:AM
وزارت تعلیم سندھ کا اقلیتوں کے بڑا فیصلہ
کیپشن: وزارت تعلیم سندھ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت تعلیم سندھ  نے تعلیمی کورس میں "ریلیجئس اسٹڈیز" کے نام سے مضمون متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق  اخلاقیات کے بجائے مضمون کا نام "ریلیجئس اسٹڈیز" رکھا جائیگا۔ مضمون میں ہندو مذہب کے بارے میں پڑھایا جائیگا۔

ہندو مذہب کے بڑے تیوہار اور ان کی اعلی ہستیوں کے بارے میں پڑھایا جائیگا ۔

اسلامیات کی جگہ پر ہندوں برادری کے طلبہ کو "ریلیجئس اسٹڈیز" پڑھایا جائیگا۔ یہ مضمون صرف ہندو برادری کے طلبہ کو پڑھایا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کپتان انضمام الحق نے بھارتی ٹیم کے ڈریسنگ رو م سے متعلق چو نکا دینے والا انکشاف کر دیا