پاکستان ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، صدر آصف علی زرداری

May 08, 2026 | 23:37:PM
 پاکستان ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، صدر آصف علی زرداری
کیپشن: ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے نامزد سفیر فہیم صدیقی کی ملاقات کا ایک منظر ؛ صدر آصف علی زرداری کے چہرے پر مسکراہٹ نمایاں ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) صدر مملکت آصف علی زرداری سے  ایران کے لئے نامزد سفیر  عمران احمد صدیقی نے ملاقات  کی۔ اس ملاقات میں صدرِ مملکت نےنامزد سفیر کو  بتایا کہ  پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

ایوانِ صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نےنامزد سفیر کو ہدایت کی کہ  ایران کے ساتھ تجارت اور عوامی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے۔  انہوں نے ایرانی زائرین اور پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

صدر آصف علی زرداری  نے واضح کیا کہ  پاک ایران دوطرفہ تجارت میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ قانونی سرحدی تجارت اور رابطوں کے فروغ کے لئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

 صدر مملکت نے ایران میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے جانے والے پاکستانی سٹوڈنٹس، کاروباری افراد اور ایران میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ساتھ  نامزد سفیر  کو ایرانی سول سوسائٹی اور طلبہ سے روابط بڑھانے کی بھی ہدایت  کی۔

 صدر مملکت  نے کہا،  پاکستان ایران کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سیاسی آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
صدر مملکت  نے  نامزد سفیر عمران احمد صدیقی کو اس تقرری پر مبارکباد  دی اور پاک ایران تعلقات مزید مضبوط کرنے کے ضمن میں ان کی پروفیشنل صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  معرکہ حق کے فیصلہ کن مرحلہ کی سالگرہ کا جشن اتوار 10 مئی کو ہو گا