معرکہ حق کے فیصلہ کن مرحلہ کی سالگرہ کا جشن اتوار 10 مئی کو ہو گا
کیپشن: گذشتہ سال چھ اور سات مئی کی درمیانی شب اور اس کے بعد دس مئی کی صبح پاکستان ائیر فورس کے پائلٹس نے جارح دشمن کے دانت توڑنے کے لئے اپنےجے ایف تھنڈر 17 کے ساتھ ایسی امیزنگ پروفیشنل مہارتیں استعمال کیں کہ دنیا کی فضائی فورسز کے ماہرین اب تک حیران ہیں۔ پاکستانی پائلٹوں کی پرفارمنس نے جے ایف تھنڈر 17 کی دنیا کی نظروں میں ویلیو کو دوگنا بڑھا دیا اور پاکستانی پائلٹس کے انمول اثاثہ ہونے کی حقیقت کو ایک بار پھر ذہنوں میں پختہ نقش کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) دس مئی 2025کی صبح سازشی دشمن کے دانت توڑ دینے والے معرکہ حق کے فیصلہ کن مرحلہ کی سالگرہ کے روز معرکہ حق کا پروگرام اتوار 10 مئی کو ہو گا ۔
پاکستان مانیومنٹ پر ہونے والے اس خصوصی پروگرام میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مہمان خصوصی ہوں گے ۔
معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر تقریب میں پاکستان ائیر فورس کے ماہر ہوابازوں کے سکواڈرن ائیر شو پیش کریں گے۔ اس جشن میں کئی دیگر سیگمنٹ بھی ہوں گے۔