پنجاب میں 9 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے

May 08, 2026 | 23:11:PM
پنجاب میں 9 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر )حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں 9 اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اقرا ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ ثاقب عدنان کو اسسٹنٹ کمشنر جام پور سے تبدیل کر کے اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ تعینات کر دیا گیا۔

آفاق مورسے کو اسسٹنٹ کمشنر جام پور، محمد نوید حیدر کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال اور تیمور عثمان کو اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ تعینات کیا گیا ہے،اسی طرح رب دینو کو اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ غازی خان جبکہ منتہیٰ اظہر کو اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن مقرر کر دیا گیا۔

دوسری جانب ندیم ارشد کو اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ کے عہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے، جبکہ ذوالفقار صابر کو نیا اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ تعینات کر دیا گیا، حکومت پنجاب کی جانب سے تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی