صرف 1300 روپے کے جھگڑے پر سفاک درندوں نے دو نوجوان قتل کردیے، لاش بھی گھسیٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)راولپنڈی کے علاقے پیرمہر علی شاہ ٹاؤن میں 1300 روپے کے تنازع پر دو افراد کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں لڑائی جھگڑے کے دوران 25 سالہ سراج شدید زخمی ہوا جو ہسپتال منتقلی دوران راستے میں دم توڑ گیا اور جب پولیس موقع پر پہنچی تو پتا چلا لڑائی جھگڑے میں ایک اور شخص بھی قتل ہوا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا تھا کہ شہری زین اور دیگر کا 1200 روپے کے معاملے پر دکان دار سے جھگڑا ہوا اور جھگڑے میں فائرنگ کرکے دکان دار کو قتل کیا گیا جس پر دوسرے فریق نے زین کو ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول زین کو بدترین تشدد کرکے قتل کرنے کے بعد سفاک ملزمان نے اسے موٹر سائیکل کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا اور نعش گھر کے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔
نوجوان زین کا ملزمان کے ساتھ کوئی تنازع نہیں تھا،سراج کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا جس کے بدلے میں زین کو اٹھا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رواں سال فروری میں راولپنڈی میں لین دین کے تنازع پر فائرنگ میں دو نوجوانوں کو قتل کردیا گیا تھا، مقتولین اور ملزمان ضلع کچہری میں اسٹامپ پیپرز کا کام کرتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے بلتستان اسمبلی انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹس جاری کر دیئے