کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

May 08, 2026 | 21:52:PM
کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال تاریخ کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)النصر کے پرتگالی سپر سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے فٹ بال کی تاریخ میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا، رونالڈو دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے ہیں جنہوں نے تین مختلف بڑی قومی لیگز میں 100 یا اس سے زائد گول سکور کیے ہیں۔

انہوں نے یہ تاریخی سنگ میل النصر کی الشباب کے خلاف 2-4 کی کامیابی کے دوران عبور کیا۔ میچ کے 75ویں منٹ میں سیڈیو مانے کے پاس پر رونالڈو نے گیند جال میں پہنچائی، جو سعودی پرو لیگ میں 105 میچز کے دوران ان کا 100واں گول تھا۔

اس سے قبل رونالڈومانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے پریمیئر لیگ میں 103 جبکہ ریال میڈرڈ کے لیے لا لیگا میں 311 گول اسکور کر چکے ہیں۔

پرتگالی اسٹار جوونٹس ایف سی کے ساتھ اٹلی کی سیری اے میں بھی 81 گول کر چکے ہیں جبکہ وہ چار مختلف لیگز میں گولڈن بوٹ جیتنے والے پہلے فٹبالر بھی ہیں۔

واضح رہے کہ النصر فٹ بال کلب اس وقت سعودی پرو لیگ میں سرفہرست ہے اور ٹیم کو امید ہے کہ رونالڈو اس سیزن میں لیگ ٹائٹل اور اے ایف سی چیمپئنز لیگ ٹو جتوانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں :کراچی کی ہائی رسک یوسیز میں پولیو بوسٹر مہم 12 مئی سے 25 مئی تک جاری رہے گی