عید الاضحی کی آمد،اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہونگی

May 08, 2026 | 19:10:PM
عید الاضحی کی آمد،اسلام آباد میں 6 مویشی منڈیاں قائم ہونگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) عید الاضحیٰ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے وفاقی دارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 انتظامیہ کے مطابق مویشی منڈیاں ضیاء مسجد، آئی 12 اور بارہ کہو میں قائم کی جائیں گی،لہتراڑ روڑ سلطانہ فاونڈیشن، سنگجانی اور جاپان روڑ پر بھی مویشی منڈیاں قائم ہونگی،منڈیوں کا قیام 10 مئی سے تمام 6 پوائنٹس پر عمل میں لایا جائے گا۔

ڈی سی اسلام آبادنےپارکنگ، سینیٹشن، سیکورٹی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈی میں نوٹیفائڈ ریٹ سے زائد فیس وصول کرنے کی شکایات کو فی الفور ازالہ کیا جائے گا،ہر منڈی میں ایک مجسٹریٹ ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود ہوگا،منڈی سے متصل شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ خصوصی حکمت عملی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ منڈی کے علاوہ شہر میں کسی بھی پوائنٹ پر جانوروں کی خریدو فروخت کی سختی سے ممانعت ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں :  پی پی پی لاہور کی جانب سےمارکۂ حق ریلی،کارکنان کثیر تعداد میں شریک