پی پی پی لاہور کی جانب سےمارکۂ حق ریلی،کارکنان کثیر تعداد میں شریک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)لاہور کی جانب سے بنیانِ مرصوص کے حوالے سے مارکۂ حق ریلی کا انعقاد کیاگیا،مارکۂ حق ریلی میں فوجی بینڈ، گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور پیدل کارکنان نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔
پی پی پی لاہور کے صدر فیصل میر، مجید غوری، منظر عباس کھوکھر، فیاض بھٹی، شاہد عباس، خرم فاروق، فیاض بھٹی، آغا تقی، زاہد ذوالفقار خان، زاہد علی شاہ، طارق سعید جٹ، عامر نصیر بٹ، راؤ شجاعت، نرگس خان، شبانہ گل، عبداللہ غوری، مہر خالد، حسن گیلانی، احمد رضا سمیت جیالوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی کینال روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیرہوئی،ریلی میں پاکستان زندہ باد ، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
فیصل میر نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی مسلح افواج سے محبت مثالی ہے،بہادر افواج کی بھارت کے خلاف فتح کا جشن منا رہے ہیں،ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کی وجہ سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنا۔
فیصل میر کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اور فوج صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے ہے،پاکستان کے ایران امریکہ میں ثالثی کے کردار میں بلاول بھٹو زرداری کی بحیثیت وزیر خارجہ کردار بھی شامل ہے،دشمن کا مقابلہ ڈٹ کر کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں : چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی سٹیڈیم آمد ،تمیم اقبال نے استقبال کیا